گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا بریک ڈاوٴن

شائع 21 جنوری 2016 02:45pm

اسلام آباد:گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی، آگ لگنے اور شیخوپورہ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے سے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوٴن۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

گدو تھرمل پاور اسٹشن میں آگ لگنے اور شیخوپورہ میں ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ایک ہفتے میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاون ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے سے لیسکو کی حدود میں تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور اسٹیشنز بھی ٹرپ کرگئے ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور مکمل ہوتے ہء سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

Read Comments