شائع 12 اگست 2017 11:38am

رکھشہ بندھن پر سنی لیونی نے کس کو بھائی بنا کر 'راکھی' باندھی؟

رکھشہ بندھن کا تہوار بہن اور بھائی کے درمیان پیار برقرار رکھنے اور خوشیاں منانے کا دن ہے۔ بہن اور بھائی ایک ساتھ بڑے ہوتے، آپس  میں لڑتے جھگڑتے اور ایک دوسرے کے لئے کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

'راکھی' کا تہوار بہن بھائی کے اسی خوبصورت رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اور زندگی کے حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لئے ہی منایا جاتا ہے۔

جس طرح بولی وڈ کے مسلمان اداکاروں نے بھی رکھشہ بندھن کے تہوار کو منایا اسی طرح سنی لیونی نے بھی اس تہوار کو منایا لیکن ان کا انداز انتہائی انوکھا تھا۔

سنی لیونی نے اس سال اپنی زندگی میں پہلی بار رکھشہ بندھن کا تہوار منایا۔ سنی لیونی نے راکھی کا تہوار جہاز میں فلائٹ کے دوران منایا انہوں نے جہاز پر موجود ایک یوسف نامی شخص کو اپنا بھائی بنایا اور اسے راکھی بھی باندھی۔

انہوں نے یوسف نامی شخص کو راکھی باندھتے ہوئے اپنی تصویر ٹوئیٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

Read Comments