عالیہ بھٹ عاشقی 3 کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش
عالیہ بھٹ عاشقی فرینچائز کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عاشقی سریز کی آئندہ فلم ان کیلئے خاص اس لئے ہے کیونکہ یہ فلم ان کے والد،ہدایت کار اور پروڈیوسرمہیش بھٹ کی ہوم پروڈکشن ہے۔
اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیریئر کا آغاز کرنےوالی عالیہ پہلی بار اپنےوالد کے ساتھ کام کریں گی۔
میوزیکل رومانوی فلم سیریز کی تیسری قسط میں عالیہ کو سدھارتھ ملہوترا کےمقابل دیکھاجا سکے گا۔
خبریں تھیں کہ عالیہ یہ فلم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں لیکن جمعے کے روز ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایسی تمام خبروں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ عاشقی 3میں کام نہ کرنے کے متعلق کبھی کچھ نہیں کہا۔ پتہ نہیں یہ سب باتیں کہاں سے آرہی ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عاشقی ایک بہت اہم برانڈ ہے اور میرا اپنے والد کے ساتھ کام کرنا اتنا ہی اہم ہے۔ تمام چیزیں اپنا وقت لیتی ہیں ، یہ بھی لے گی۔
عاشقی فرینچائز کی آخری دو فلمیں کافی کامیاب رہی تھیں۔
بشکریہ زی نیوز