لندن:لندن میں ہالی ووڈ ڈرامہ فلم اسپاٹ لائٹ کا پریمیئر ہوا،جہاں فلمی ستاروں کی شرکت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی۔
کرٹکس چوائس ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم اسپاٹ لائٹ نے لندن میں رنگینیاں بکھیریں۔ پریمیئر میں اداکار مارک روفیلو،مائیکل کیٹن اور اسٹینلے ٹکی سمیت دیگر فلمی ستاروں کو دیکھنے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔
فلم اسپاٹ لائٹ بچوں کے ساتھ ہونے والی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔فلم برطانیہ اور آئرلینڈ میں انتیس جنوری کو ریلیز کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔