Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:سانحہ چارسدہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا اور کالعدم تحریک طالبان کو افغان سرزمین سے مدد ملی۔پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوششیں تیز کردیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے رابطے کیے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا۔آرمی چیف نے افغان قیادت کو چارسدہ سانحے کی تحقیقات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ حملے میں دہشتگرد وں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا۔ اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں کالعدم تحریک طالبان کو افغان سرزمین سے مدد ملی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت کو بتایا کہ تحقیقات میں شواہد واضح ہیں۔حملے میں کالعدم تحریک طالبان ملوث ہے، دہشتگردوں کا افغان سمز کے ذریعے افغان علاقوں میں رابطہ تھا۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں نیٹو افواج کے مشن کمانڈر جنرل جان کیمبل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں چارسدہ میں ہونے والی دہشتگردی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔
راولپنڈی:سانحہ چارسدہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا اور کالعدم تحریک طالبان کو افغان سرزمین سے مدد ملی۔
پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوششیں تیز کردیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے رابطے کیے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا۔آرمی چیف نے افغان قیادت کو چارسدہ سانحے کی تحقیقات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ حملے میں دہشتگرد وں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا۔
اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں کالعدم تحریک طالبان کو افغان سرزمین سے مدد ملی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت کو بتایا کہ تحقیقات میں شواہد واضح ہیں۔حملے میں کالعدم تحریک طالبان ملوث ہے، دہشتگردوں کا افغان سمز کے ذریعے افغان علاقوں میں رابطہ تھا۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں نیٹو افواج کے مشن کمانڈر جنرل جان کیمبل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں چارسدہ میں ہونے والی دہشتگردی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔