دہشت گردوں نے آسان ہدف کو نشانہ بنایا،نواز شریف

شائع 21 جنوری 2016 05:04pm

ڈیووس:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ یونیورسٹی میں طلبا کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں دہشت گردوں نے آسان ہدف کو نشانہ بنایا۔ نواز شریف کا کہنا تھا اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، معاشی ترقی میں اضافہ ہورہاہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کررہاہے، جس سے پاکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Read Comments