دہشتگردوں کی فنڈنگ بڑامسئلہ ہے،پرویز خٹک

شائع 21 جنوری 2016 05:10pm

چارسدہ:نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور دہشت گردوں کے خلاف موٴثر کارروائی کے لیے وفاق پر دباوٴ بڑھتا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کہتے ہیں سانحہ چارسدہ میں بھارت ملوث ہے، وزیراعظم نوازشریف بھارت اور افغانستان سے کھل کر بات کریں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹا سا واقعہ ہوتا ہے تو پاکستان پر الزام لگادیا جاتا ہے،دہشتگردوں کی فنڈنگ بڑامسئلہ ہے۔وہ اس مسئلے پر بھارت اور افغانستان سے کھل کربات کریں۔

دوسری طرف مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم کی جہاں دوستی ہوتی ہے وہاں وہ کم گرم ہوتے ہیں۔ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کی زبان سے دہشتگردی کی کارروائیوں پرکچھ نہیں نکلتا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایسے معلوم ہوتا ہے ملک میں ایان علی اورڈاکٹرعاصم کے علاوہ کوئی مسلہ ہی نہیں۔

Read Comments