چیئر مین سینیٹ نے خواجہ آصف پر پابندی لگا دی

شائع 21 جنوری 2016 05:17pm

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ نے سیشن کے باقی دنوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی شرکت پر پابندی لگا دی۔ کہتے ہیں وزیر دفاع کی وجہ سے ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی۔

سینیٹ کا اجلاس ارکان اور وزراء کی عدم حاضری کے باعث تیس منٹ ملتوی کرنا پڑا۔ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان پر بحث میں شریک ہونا تھالیکن خواجہ آصف اجلاس میں موجود ہی نہیں تھے۔چیئرمین سینٹ نے اجلاس مزید دس منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔اجلاس پھر شروع ہوا تو عابد شیر علی اور مشاہد اللہ نے بتایا خواجہ آصف سے رابطہ نہیں ہوا۔جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے اور وزیر دفاع کے خلاف رولنگ دے دی۔ان کا کہنا تھا خواجہ آصف کو کئی بار متنبہ کیا لیکن وہ ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن میں خواجہ آصف کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

Read Comments