بریک ڈاوٴن کے بعد کئی شہروں میں بجلی بحال

شائع 21 جنوری 2016 05:32pm

اسلام آباد:گدوتھرمل پاور ہاوٴس کے ٹرانسفارمرمیں آتشزدگی کی وجہ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا بریک ڈاوٴن ہوگیا،جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کئی شہروں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

کشمور میں گدو تھرمل پاوراسٹیشن میں آگ لگنے سے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا،جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق آٹھ ہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں واپس آگئی ہے جبکہ مزید دو ہزار میگاواٹ بھی جلد سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی،ترجمان کا کہنا ہے جن علاقوں میں بجلی بند ہے وہاں بھی جلد بحال کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ بجلی کا بریک ڈاوٴن گدو تھرمل پاورہاوٴس کے پانچ سوکے وی گریڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ہوا۔

Read Comments