حمل(Arise)
آج اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے آپ کے موجودہ تعلقات بے حد فائدہ مند رہیں گے۔ آج آپ اپنی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کے لئے اپنے کسی عمر رسیدہ رشتہ دار سے بھی مل سکیں گے جس کے بعد ہی آپ اپنے تمام معاملات کو سمجھ پائیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ کا موڈ بہت ہی اچھا ہوگا اور اسی کی وجہ سے اپنے تعلقات پر بھرپور توجہ دے کر انہیں قابل احترام بنا سکیں گے۔آج آپ اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں بھی کامیاب ہوسکیں گےجبکہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کے بھی بہترین نتائج حاصل کرسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ میں بہت ہی زیادہ بیزاری اور دوسروں سے لاتعلقی کے جذبات حاوی نظر آئیں گے۔ آپ کو حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا اور اصل وجوہات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنی کاروباری سرگرمیوں میں شدت لانے کی بجائے انہیں کچھ کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج آپ کا طے کردہ ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل امر ہوگا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خود کو اندیشوں اور خدشات میں مبتلا کردیں بلکہ ایسا سوچیں بھی نہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنی کسی کاروبار کی ناکامی کے باعث بے حد دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ حوصلہ ہی ہار جائیں۔ آج اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ عجیب مخمصوں میں مبتلا ہوجائیں اور یہ سوچیں کہ یہ میرے حق میں ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کسی مجوزہ کاروباری دورے کی منسوخی کے باعث خاصے پریشان ہوسکتے ہیں۔ اور کوشش کریں کہ اس کا غصہ اپنے ساتھیوں پر نہ اتاریں بلکہ اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں اور ان کی جانب مکمل توجہ مرکوز رکھیں۔ آج آپ اپنے خاندانی معاملات کو شام میں حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ذریعے کسی طرح کا بونس یا خاص رقم حاصل کرنے کا ایک بہترین دن ہے۔ آج آپ اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ اپنی مالی مجبوریاں رونے کے علاوہ اپنی ذات کو منظر سے ہتانے کا موقع سامنے آنے سے آپ کو بہت اذیت ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کاموڈ بے حد خراب ہوجائے گا۔ ایسے ماحول میں کسی بھی طرح کے نئے کاروبار کا آغاز کرنے سے گریز کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے تعلقات اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین رہ سکیں گے۔ آج کسی ایسی خاتون سے آپ کی ملاقات ہوسکتی ہے جو بعد ازاں آپ کی زندگی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی بھی سستی یا کوتاہی نی برتیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج اپنےکام میں درآنے والی غیر متوقع مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہی اپنے طے شدہ معمولات میں تبدیلی پیدا کریں۔ آج آپ شام میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی سیر و تفریحی کے مقام پر جا سکتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے جسے اپنا کر آپ اپنے مسائل سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کو کسی قسم کے اہم فیصلے کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ آج آپ اہم فیصلے کرنے میں بالکل بھی کامیاب نہ ہوسکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے بہت سے ایسے منصوبوں کے نتائج آپ کے سامنے آسکیں گے جن کا آغاز آپ نے کچھ عرصہ قبل بڑی ہی محنت اور جان فشانی سے کیا ہے۔ یہ سب کچھ آپ کی لگن اور حقیقت پسندی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہوگا۔ آج آپ کو آپ کا حق باآسانی مل جائے گا اس لئے کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔