شائع 16 اگست 2017 08:37am

نقصان پہنچائے بناء بالوں کو صحت مند رکھنے کے 9 بہترین طریقے

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب ہمارے بال گندے ہوتے ہیں تو ہم بہت ہی زیادہ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اور دل ہی دل میں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے بالوں کو زیادہ سے زیادہ دھونا چاہیئے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالوں کو زیادہ دھونا الٹا ہمارے لئے نقصان دہ ہی ثابت ہوتا ہے کیونکہ بالوں کو زیادہ دھونے سے خشکی اور مردہ خلیے بالوں میں دوبارہ جلدی پیدا ہوتے ہیں اور بال مزید گندے نظر آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو وہ 9 بہترین طریقے بتانے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بالوں کو نقصان سے بچا سکتے ہیں اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ابلے ہوئے یا ری جینریٹڈ پانی کا استعمال

روز مرہ میں جو پانی ہم استعمال کرتے ہیں وہ عام طور پر بالوں کے لئے کافی ہارڈ ہوتا ہے۔ اسی لئے جب بھی بالوں کو دھوئیں تو انہیں ری جینریٹڈ یا ابلے ہوئے پانی سے دھوئیں جسے 38 ڈگری سیلسیس پر ابالا گیا ہو۔

بالوں پر مصنوعات کا صحیح استعمال

نرشنگ کے لئے جن مصنوعات کو بالوں پر استعمال کیا جاتا ہے اگر انہیں صحیح استعمال نہ کیا جائے تو وہ بالوں کو مزید گندا اور بھاری بنا سکتے ہیں۔ اسی لئے بالوں پر جس چیز کا بھی استعمال کیا جائے اس کی مقدار کا خاص خیال رکھا جائے۔ تیل کو بالوں پر صرف ہفتے میں دو بار ہی استعمال کیا جائے اسے کم سے کم مقدار میں لیا جائے۔

بار بار بالوں کو بنانا

اگر آپ اپنے بالوں کو دن میں 5 سے 7 بار بناتے ہیں تو یہ ان کی صحت کے لئے کسی طور ٹھیک نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے خشکی اور مردہ خلیے جنم پاتے ہیں۔ اسی لئے دن بھر میں بالوں کو صرف 2 سے 3 مرتبہ بنانا ہی مناسب ہے۔

قدرتی اسٹائل

        لوگ اکثر بالوں کو مرضی کے مطابق بنانے کے لئے مختلف اسپرے کا استعمال کرتے ہیںجو بالوں کو جلد گندا کر دیتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر بالوں کو قدرتی انداز میں ہی بنایا جائے تو نقصان کا اندیشہ کافی کم ہوجاتا ہے اور بال جلد گندے نہیں ہوتے۔

سوڈیم لوریئل سلفیٹ کے بنا شیمپو کا استعمال

سوڈیم لوریئل سلفیٹ پر مشتمل شیمپو کو عام طور پر لوگوں کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس ایل ایس والے شیمپو سے آپ کے بال جلد گندے ہوجاتے ہیں تو اس کے بغیر والے شیمپو بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں آپ ان کا استعمال کر لیں۔

بالوں پر کم درجہ حرارت والی پروڈکٹس کا استعمال

ایک ڈرائیر، کرلنگ آئرن اور اسٹریٹنر بھی آپ کے بالوں کو جلد گندا کردیتے ہیں لیکن اگر آپ اس گندگی اور بالوں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو ان تمام چیزوں کو کم سے کم درجہ حرارت پر استعمال کریں۔ ان تمام چیزوں کو 150 سے 180 ڈگری سیلسیس پر استعمال کریں۔

بالوں پر گھریلو اسکرب اپلائی کریں

بالوں کو دھونے کے دو دن بعد کسی گھریلو اسکرب کو اپلائی کرنے سے بال سیدھے اور چمکدار ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ ان کی نشونما میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اپنے تکیے کا کَور تبدیل کرتے رہا کریں

تکیے کے کَور پر آپ کی جلد اور سر سے تیل منتقل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس پر کافی بیکٹیریا جمع ہوجاتے ہیں جو آپ کے بالوں میں گندگی کا باعث بنتے ہیں۔ اسی لئے اسے ہفتے میں ایک بار لازمی تبدیل کرنا چاہیئے۔

بالوں کو زیادہ گرمی اور سردی دونوں سے بچائیں

زیادہ گرمیوں اور سردیوں دونوں میں جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو ایک ہیٹ ضرور پہن لیں ایسا کرنے سے آپ کے سر کی جلد کی حفاظت ہوتی ہے اور بالوں کی صحت بھی متاثر نہیں ہوتی۔

Thanks to Brightside.me

Read Comments