نئی نسل کو محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں،عمران خان

شائع 21 جنوری 2016 06:14pm

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دوہزار اٹھارہ تک خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگا کر آئندہ نسلوں کومحفوظ پاکستان دیں گے۔ مخالفین جنگلات تباہ اور ہم آباد کررہے ہیں کوہستان سمیت نونیشنل پارک قائم کریں گے۔

کے پی کے ہاوٴس اسلام آباد میں ماحولیات کے تحفظ کی مفاہمت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ایک عشرے میں دوسو ارب روپے کے جنگلات کاٹے گئے، ہم نے بچائے۔ مخالفین ہم پہ تنقید کرنے اور مذاق اڑانے کے بجائے اپنے جنگلات کی حفاظت کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ سے ایکو ٹورازم شروع کررہے ہیں اور سستی سیاحت کے لیے ٹینٹ ریسٹ ہاوٴسز بنائیں گے۔

Read Comments