شائع 18 اگست 2017 05:44am

طلاق کے باوجود بھی جھگڑے ختم نہ ہوئے

ھمیرا ارشد پاکستان کی جانی مانی گلوکارہ ہیں ان کی شادی ساتھی گلوکار احمد بٹ کے ہمراہ ہوئی۔ یہ جوڑا ابتداء سے ہی کئی تنازعات کا شکار رہا تھا اور اکثر انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں لڑتے جھگڑتے ہی دیکھا گیا تھا۔

تاہم اس جوڑے کے درمیان طلاق کے باوجود بھی ان جھگڑوں کا سلسلہ تھم نہ سکا جبکہ احمد نے بھی بیٹے کی ھمیرا کو حوالگی پر بھی رضا مندی ظاہر کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین جھگڑے کی وجہ ھمیرا یہ بتاتی ہیں کہ احمد ان کے گھر آئے اور ان کے بھائیوں پر حملہ کیا جبکہ احمد کا یہ کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے سے ملنے ھمیرا کے گھر گیا تو ان کے بھائیوں نے مجھ پر حملہ کردیا۔

ھمیرا کا کہنا ہے کہ احمد نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی تھی کہ بیٹا تم رکھ لو لیکن گھر مجھے دے دو لیکن اب ان کا ارادہ بدل گیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ مجھے بیٹا اور پیسہ دونوں ہی مل جائیں۔

ھمیرا نے مزید بتایا کہ بدھ کی رات احمد اپنے ایک دوست کے ہمراہ ان کے گھر داخل ہوئے اور مجھے ہراساں کرکے میرے بیٹے کو لے جانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلایا اور احمد کو ان کے حوالے کردیا۔

Read Comments