اپ ڈیٹ 19 اگست 2017 03:47am

رات کو یہ کام کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ کا وزن۔۔۔

اکثر لوگ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے بے حد پریشان ہوتے ہیں لیکن انہیں یہ بات معلوم تک نہیں ہوتی کہ ان کا وزن آخر بڑھ کیوں رہا ہے؟ آج ہم آپ کے لئے انہی سولات کے جواب لائے ہیں اور رات کے وقت انسان کی ان روز مرہ عادات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے وزن میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

جانیئے اور ان عادات کو ترک کرنے کی کوشش کیجیئے۔۔

نیند پوری نہ ہونا

٭نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے میٹابولزم کو نقصان پہنچتا ہے اور اس نظام کو بہت سست کردیتا ہے۔

٭کم سونے کی وجہ سے بھوک بھی زیادہ لگتی ہے۔

٭کارٹیسول لیول میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

٭آپ ورزش بھی کم کرتے ہیں کیونکہ تھکن زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

اسی لئے آپ کو کم سے کم بھی 8 گھنٹے لازمی سونا چاہیئے۔

آپ کی زیادہ کھانے کی عادت

٭آپ بہت زیادہ کھاتے ہیں یا تو پھر بہت ہی بھاری کھانا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام سستی کا شکار ہوجاتا ہے بالخصوص رات کے وقت۔

رات کا کھانا کھاتے ہی سو جانا

رات کا کھانا کھاتے ہی سو جانے سے نظام ہاضمہ خراب اور فیٹ سیلز میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

رات کے کھانے میں تلی ہوئی چیذیں کھانا

تلی ہوئی چیزوں میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے۔ رات میں تلی ہوئی چیزیں کھانے سے اچھی نیند بھی نہیں آتی۔

رات کے کھانے میں مصالحہ دار چیزوں کا استعمال

مصالحہ دار چیزیں نظام ہاضمہ کو نقصان پہنچاتی ہیں سینے میں جلن پیدا کرتی ہیں جس کے باعث سونے میں خاصی مشکلات پیش آتی ہیں۔

رات کو ڈیزرٹ کھانا

چینی اور معدے سے بنے اس مکسچر میں فیٹ سیلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کہ پوری رات میں کیلوریز کوو جلنے نہیں دیتے۔

 کھانے کے بعد بھی ہلکی چیزوں سے منہ چلاتے رہنا

ایسا کرنے سے بھی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

رات کا کھانا چھوڑ دینا

رات کا کھانا ترک کرنے سے میٹابولزم سست ہوتا ہے اور زیادہ بھوکا بنادیتا ہے جس کی وجہ سے اگلی مرتبہ آپ زیادہ کھاتے ہیں۔

اس کی وجہ سے اسکن بھی ڈھیلی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے عمر بھی زیادہ لگنے لگتی ہے۔

Thanks to Brightside

Read Comments