اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور جلد ریلیز کی جائیگی ، تاہم ابھی اس کا ٹیز جاری کردیا گیا ہے ، فلم میں قومی جانور مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
فلمساز ایاد ابراہیم نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں ایک لڑکا جادوئی سفر کے دوران انسانوں اور زمین پر موجود دیگر مخلوقات کے درمیان تعلقات کا تجزیہ کرتا ہے۔فلمساز نے مزید کہا کہ فلم میں قومی جانوروں مارخور ، تیتر اور برفانی چیتے کو بطور اسٹارز کے پیش کیا گیا ہے۔ معروف گلوکارنتاشا ہمیرہ عجاز نے فلم کے لئے گانا ریکارڈ کروایا ہے اوراریب اظہر فلم میں ایک کردار ادا کیا ہے جبکہ علی نور فلم میں یہ دونوں فرائض انجام دینگے۔
فلم میں ہدایت کار ی فرائض عزیر ظہیر نے سرانجام دیئے ہیں ۔عزیز فلم ، جانان کی ٹیم کا حصہ بھی رہے چکے ہیں ۔