اپ ڈیٹ 22 جنوری 2016 08:09am

کامیڈی نائٹ کیوں بند ہورہا ہے؟وجہ سامنے آگئی

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل کے بند ہونے کی خبریں گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ،یہ خبر سن کر کامیڈی نائٹ کے مداح سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی پر گزشتہ تین عرصے سے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے والاکپل کا شو بند ہونے جارہا ہے،اس خبر کو سن کر کپل اور کامیڈی نائٹ کے مداحوں کو سخت دھچکا لگا ہے،شو بند ہونے کے حوالے سے کئی قیاص آرائیاں کی جارہی تھیں، لیکن شو کو اچانک بند کرنے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کامیدی نائٹ میں دادی کا کردار نبھانے والے علی اصغر نے شو بند ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پروگرام بندہونے کی اصل وجہ شو انتظامیہ اور کپل کے درمیان اختلافات ہیں۔

میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کامیڈی نائٹ صرف کپل اور چینل انتظامیہ کے درمیان آپسی رنجش کے باعث بند کیا جارہا ہے ،انہوں نے مزید بتایا مجھے بھی معلوم نہیں تھا کہ شو بند ہو رہا ہے ،چینل انتظامیہ نے کامیڈی نائٹ کی جگہ کامیڈی نائٹ بچاﺅ کو نشر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

کامیڈی نائٹ کے ایک اور معروف کردار سنیل گروور عرف گتھی کا شو بند ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پروگرام کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی تھی اسے صرف چینل اور پروڈکشن ہاﺅس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے بند کیا جا رہاہے،واضح رہے کہ کامیڈی نائٹ ود کپل کی آخری قسط چوبیس جنوری دو ہزار سولہ کو کلرز پر نشر کی جائے گی۔

Read Comments