اپ ڈیٹ 22 جنوری 2016 11:18am

بگ باس9:مندنا اورپرنس کے درمیان ہوا کچھ خاص۔۔

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین متنازعہ رئلیٹی شو بگ باس میں اب باقی بچے ہیں صرف چار امیدوار،جن میں مندنا،پرنس،روشیل اور رشب شامل ہیں۔مندنا اور پرنس کا رویہ گھر میں ایک دوسرے کے ساتھ دشمنوں جیسا ہے، لیکن کل دونوں کے بیچ ہوا کچھ ایسا ،جس نے اس دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرنس اور مندنا بگ باس سیزن 9کے سب سے مضبوط امیدوار اور ایک دوسرے کے حریف تصور کئے جاتے ہیں ،دونوں کا رویہ بھی گھر میں ایک دوسرے کے ساتھ صحیح نہیں ہے دونوں آپس میں دشمنوں کی طرح رہتے ہیں۔

کل رات شو کے دو فائنلسٹ روشیل اور رشب کو بگ باس نے ایک ٹاسک کے ذریعے موقع دیا کہ وہ گھر سے باہر جا کر مداحوں سے مل سکتے ہیں اور اپنے لئے ووٹ مانگ سکتے ہیں،ان کی غیر موجودگی میں پرنس اور مندنا گھر میں اکیلے رہ گئے اور بالآخر دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی۔

پرنس اور مندنا شو کے ابتداءسے ایک دوسرے کے روایتی حریف تصور کئے جاتے ہیں ٹاسک کے دوران بھی دونوں کا رویہ ایک دوسرے سے کے ساتھ جارحانہ ہوتا ہے،یہاں تک کہ کئی بار ایسا ہوا کہ دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں تھے۔

کل جب روشیل اور رشب گھر سے باہر گئے تو بگ باس نے پرنس اور مندنا کو موقع دیا کہ وہ اپنی آپسی رنجشیں بھلاکر ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور یہ ہی ہوا دونوں نے اپنے ماضی کے اختلافات بھلانے کا عہد کیا اور کبھی نہ لڑنے کا وعدہ کیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اپنے وعدے پر کب تک قائم رہتے ہیں واضح رہے کہ بگ باس سیزن 9 کا کل گرینڈ فینالے نشر کیا جائے گا جس میں پتہ چلے گا کہ اس بار بگ باس کی ٹرافی کا حقدار کون ہوگا ۔

Read Comments