گاندھی کی پَرپوتی کی تصاویر نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچادی
پڑوسی ملک میں 'فادر آف نیشن' یعنی قوم کے باپ کے نام سے جانے اور بھارت کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے موہن داس کرم چند گاندھی کی پرپوتی کی تصاویر نے ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔گاندھی کی اولادیں بھارت کے علاوہ بھی دیگر 6 مختلف ملکوں میں رہائش پذیر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گاندھی ایک بار پھر خبروں میں گردش کرنے لگے جس کی وجہ ان کا کوئی انوکھا کارنامہ سامنے آنا نہیں ہے بلکہ امریکا میں مقیم ان کی پرپوتی میدھا گاندھی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنا ہیں۔ میدھا گاندھی جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں وہ صرف اس وجہ سے ہی شہرت نہیں رکھتیں کہ وہ گاندھی کی پوتی ہیں بلکہ اپنے گلیمرس اور لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں۔ میدھا سیاست کی دنیا سے میلوں دور ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا بائیو اس طرح لکھا ہے۔