شائع 22 جنوری 2016 08:16am

پرسکون نیند چاہتے ہیں تو ان عادات کو ترک کردیں۔۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دس میں سے آٹھ افراد رات کو دیر تک موبائل فون استعمال کرتے رہتے ہیں اور آدھے سے زیادہ لوگ اور آدھے سے زیادہ لوگ موبائل فون پر آلارم لگا کے سوتے ہیں۔

ماہرین نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ رات بھر موبائل فون استعمال کرنے سے انسان ہائیپر ہو جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون استعمال کرنے سے آپ کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے ، جس کے بعد آپ کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اور آپ مناسب نیند حاصل کر پاتے جس سے آپ انسونومیا کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد اپنا موبائل فون ساتھ رکھ کے سوتے ہیں وہ سر درد اور سستی کا شکار رہتے ہیں۔

موبائل فون سے نکلنے والی روشنی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دی گئی ہے۔اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے، یہ روشنی آنکھوں سے ہوتے ہوئے دماغ میں جاتی ہے اور دماغ کے حساس سلیز کو نقصان پہنچاتی ہے۔جس سے آپ سستی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے ہارٹ آٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، اس کے علاوہ مختلف دل کے امراض ، ہائی بلڈپریشر ، ذیابیطس اور فٹس جیسے امراض ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا مزید یہ کہنا ہے کہ موبائل فون کا رات میں بار بار بجنا بھی نیند میں خلل پیدا کرتا ہے، جس سے آپ کی نیند ڈسٹرب ہوجاتی ہے اور یہ عمل آپ کے دماغ کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک سویڈش تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن افراد کی نیند پوری نہیں ہوتی ،وہ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈپریشن سے کئی اور بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں جو انسانی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے موبائل فون کو ہمیشہ آف کرکے سونا چاہیے کیونکہ فون کو وائبریٹ پر لگانے سے بھی آپ کی نیند میں خلل پید ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ رات بھر فون کی گھنٹی بھی آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے اور بار بار نیند خراب ہونے سے اگلے دن آپ کو سردرد جیسا تحفہ مل سکتا ہے، جس کے باعث آپ کا سارا دن خراب گزرے گا اور آپ کی آفس میں کارگردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Read Comments