مشہور گلوکار توشی صابری نے کوہلی اور شیکھر دھون کو کھری کھری سنادی
گذشتہ کچھ دنوں سے انٹرنیٹ کی دنیا میں گردش کر رہی ایک بچی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اپنر شیکھر دھون کے علاوہ بھی اس ویڈیو پر اپنا ردعمل پیش کرچکے ہیں۔ تاہم اب اس کہانی میں ایک اور ٹوئسٹ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ ویڈیو کسی اور بچی کی نہیں بلکہ 'راز' فلم کے مشہور گانے 'ماہی ماہی' کے گلوکار توشی صابری اور ان کے بھائی شارب صابری کی بھانجی ہے۔ https://youtu.be/lH3KBtjDnSo غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب ان سے ان کی بہن کے اس سخت رویے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اپنی بہن کے دفاع میں میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ویرات کوہلی اور شیکھر دھون ہمارے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ہمیں پتا ہے کہ ہمارا بچہ کیسا ہے اس کا نیچر ہے ویسا! اگلے ہی پل وہ کھیلنے چلی جاتی ہے۔ اگر آپ اس کو چھوڑ دو تو وہ کہے گی میں مذاق کر رہی تھی اور اگر اس کو اس کے نیچر کی وجہ سے چھوڑ دیا جائے تو پڑھائی بھی نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ "وہ ویڈیو ایک ماں کی ویڈیو ہے جو اس نے اپنے شوہر اور بھائیوں کو دکھانے کے لئے بنائی تھی یہ بتانے کے لئے کہ بچی بہت زیادہ ضدی ہوگئی ہے"۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ "ہر گھر میں مختلف قسم کے بچے ہوتے ہیں، ہماری بچی ہمیں بہت لاڈلی ہے اور جب باقی لوگوں کو اتنا برا لگ رہا ہے تو وہ تو ماں ہے۔ ایک ماں کی مامتا ہے ہم اندازا نہیں لگا سکتے ہیں کہ اس نے 9 پہینے اس کو کوکھ میں رکھا"۔ Thanks to timesofindia