شائع 25 اگست 2017 07:39am

ہم عمر اداکار۔۔ یقیناً آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

یہ دنیا عجیب جگہ ہے اور یہاں رہنے والے اس سے بھی زیادہ عجیب ہیں، قدرت نے تمام انسانوں کو ایک جیسا بنایا ہے، سب کو دو آنکھیں، دو کان، دو ہاتھ عطا کیے ہیں لیکن پھر بھی تمام انسان ایک دوسرے سے بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کی عمر تو ایک ہی ہے لیکن دیکھنے میں باپ بیٹے یا ماں بیٹی لگتی ہیں۔

نانا پاٹیکر اور اوم پوری

رواں برس اس دنیا سے رخصت ہونے والے اوم پوری اور نانا پاٹیکر کی عمر 67 برس ہے۔
ہریتک روشن اور امیت بھٹ

ہریتک روشن اور امیت بھٹ دکھنے میں تو باپ بیٹے ہی معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقتاً دونوں کی عمر بالکل ایک برابر ہے۔ یہ دونوں زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

شلپا شیٹھی اور سمرتی ایرانی

یہ دونوں اداکارائیں دیکھنے میں تو خاصی مختلف نظر آتی ہیں لیکن ان کی حقیقی عمر میں کوئی فرق نہیں دونوں 41 برس کی ہوچکی ہیں۔

ہیما مالنی اور فریدہ جلال

ہیما مالنی اور فریدہ جلال کی عمر میں زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے لیکن اصلاً ان دونوں کی عمر 67 سال ہے۔

متھن چکرورتی اور رجنی کانتھ

ڈسکو ڈانسر متھن اور ایکشن ہیرو رجنی کانتھ کی عمر بھی ایک ہی برابر ہے تاہم دیکھنے میں ایسا معلوم ہوتا کہ ان کی عمر میں 20 سے 30 سال کا فرق ہے۔ دونوں 66 برس کے ہوچکے ہیں۔

فرحان اختر اور رام کپور

فرحان اختر اور رام کپور دونوں کی عمر 43 برس ہے جبکہ دیکھا جائے تو خاصا فرق محسوس ہوتا ہے۔

سنی دیول اور الوک ناتھ

مختلف بولی وڈ فلموں میں اداکاروں کے باپ کا کردار نبھانے والے الوک ناتھ اور سنی دیول کی عمر بھی ایک ہی برابر ہے۔ دونوں نے 58 برس کے ہوگئے ہیں۔

        انیل کپور اور ستیش کوشِک

مزاحیہ کرداروں کو بخوبی انجام دینے والے ستیش کوشِک اور اداکار انیل کپور کی عمر میں بھی کوئی فرق نہیں لیکن دکھنے میں تو بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔ ان  دونوں اداکاروں کی عمر 60 برس ہے۔

ارمیلا متونڈکر اور ساکشی تنور

ماضی کی چلبلی اداکارا ارمیلا اور بھارتی ڈراموں میں نمایاں مقام رکھنے والی اداکارہ ساکشی تنور بھی ہم عمر ہیں دونوں کی عمر 40 سال ہے۔

Read Comments