شائع 25 اگست 2017 05:46pm

میکال حسن بھی کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن گئے

مشہور گٹارسٹ، سانگ رائٹر میکال حسن کوک اسٹوڈیو میں پہلی دفعہ موسیقی کے جوہر دکھانے آ رہے ہیں۔

فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ غزل 'مجھ سے پہلی سی محبت' کو کوک اسٹوڈیو میں پیش کیا جائے گا۔ اس غزل کی موسیقی میکال حسن نے ترتیب دی ہے۔

مجھ سے پہلی سی محبت کو حمیرا چنا اور نبیل شوکت نے گایا ہے  جس میں ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Read Comments