بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ استار انوشکا شرما کی نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ حال میں ہی انوشکا شرمہ اور ویرات کوہلی کو سری لنکا میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انوشکا شرمہ کے ہمراہ ویرات کوہلی ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں اور گفتگو میں مصروف تھے اور اب انٹر نیٹ پر یہ تصویر وائرل ہوگئی۔
اس تصویر پر نہ صرف ان کے چاہنے والوں نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ایک مداح نے ان کی انسٹگرام تصویر پر دل کھول کر ان کی تعریف کی ہے ۔
انوشکا ،ویرات کے درمیان ملاقات سال 2013 میں ایک ٹی وی کمرشل کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد وہ دونوں اچھے دوست بن گئے تھے اور کچھ ہی وقت کے بعد یہ افواہیں سننے کو ملی کے دونوں ایک دوسروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔