کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کے سنجے کے اچانک سرپرائز سے خوشی سے نہال ہوگئیں۔ گوری خان ڈیزائن کا نیا اسٹودیو ممبئی میں واقع ہے جس کا دورہ بہت سی مشہور شخصیات کرچکی ہیں ۔ گزشتہ دنوں میں شری ڈیوی ، مانیش ملحوترا، سوسننہ خان، ملائکہ اروڑا نے بھی گوری خان کے ڈیزائن کے نئےاسٹوڈیو کا دورہ کیا۔
حال ہی میں سنجے لیلا بھا نسالی نے اسٹودیو کا درہ کیا ۔ سنجے لیلا بھنسالی رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم پاڈ ماوتی کی شوٹنک پر مصروف ہیں۔انہوں نے اچانک گوری خان کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا جس پر گوری نے شدید خوشی کا اظہار کیا ہے۔گوری خان نے اپنے شوہراور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک تصویر لی جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔
انہوں نے ایک تصویر پر لکھا کہ " سنجے کے طرف سے گوری خان ڈیزائن کی تعریف آنا میرے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں اس تعریف کے لئے ان کی شکر یہ گزار ہوں"
لیکن سب سے اہم خبر ناظرین کو اس وقت ملی جب انہوں نے ایک دوسری تصویر پر لکھا کہ "گوری خان ڈیزائن میں آپ کی تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کے دیے ہوئے مشورہ کہ مجھے فلموں میں آرٹ ڈائریکشن اور سیٹ ڈیزائنگ کی طرف جانا چاہیے، میرا ضرور سوچنے کا سبب بنا ہے"
سنجے جو کہ اپنے ڈیزائن کی حس اور چھوٹی چھوٹی باریکیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور خود ان کی فلمیں ان باتوں کا ثبوت ہے۔ کیا گوری خان کی دیے گئے مشورہ کے بعد ہم انہیں بطور آرٹ ڈائریکٹر دیکھ پائیں گے؟