شائع 26 اگست 2017 06:39am

ان مشہور جوڑیوں نے ثابت کردیا کہ پیار میں عمر کی کوئی قید نہیں

اکثر کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور اس میں عمر، ذات پات اور رنگ و نسل کوئی معنی نہیں رکھتے۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ پیار ومحبت کی لازوال کہانیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں کہ کس طرح ان مشہور جوڑیوں نےاپنی عمر کے درمیان بڑے فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے پیار کو فوقیت دی اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی نبھانے کا فیصلہ کیا۔

عامر علی اور سنجیدہ شیخ

بھارتی رئیلٹی شو 'نچ بلیے 3' کی سب سے مشہور عامر اور سنجیدہ کی جوڑی بے حد خوبصورت ہے ان دونوں کی عمر کے درمیان 7 سال کا بڑا فاصلہ ہے لیکن یہ پیار کے آڑےنہ آسکا۔

تناز ایرانی اور بختیار ایرانی

مشہور ٹی وی اداکار تناز ایرانی بھی اپنے شور بختیار سے عمر میں 7 سال بڑی ہیں بختیار کی عمر 37 سال جبکہ تناز کی عمر 45 سال ہے۔

سمبھاونا سیٹھ اور اویناش دویویدی

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی بولڈ جوڑی سمبھاونا اور اویناش کے دلوں کے ملاپ نے ان کی عمر کے درمیان 7 سال کے بڑے فاصلے کو بھی نہ آنے دیا۔ سمبھاونا کی عمر اویناش سے 7 سال زیادہ ہے۔

انس راشد اور حناء اقبال

مشہور ٹی وی اداکار انس راشد کی عمر اپنی اہلیہ حناء اقبال سے تقریباً 14 سال زیادہ ہے لیکن پیار نے اس فاصلے کو ختم کردیا۔

سچن اور سپریا پلگاؤنکر

جب انسان کی زندگی میں پیار کا عنصر جنم لے جائے تو پھر عمر کوئی معنی نہیں رکھتی شاید سچن اور سپریا بھی اسی بات پر یقین رکھتے ہیں اسی وجہ سے دونوں 10 سال کے فاصلے کے باوجود بھی ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

کشور مرچنٹ اور سویش رائے

بی ٹاؤن کی نئی نویلی دلہنوں میں سے ایک کشور مرچنٹ کی عمر 36 سال ہے جبکہ ان کے شوہر سویش کی عمر 28 سال ہے۔ سویش کے 8 سال چھوٹے ہونے کے باوجود دونوں نے اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

سنجیو سیٹھ اور لتا سبھروال

ایک اور مشہور جوڑی جن کی عمر کے درمیان بھی 14 سال کا بڑا فاصلہ ہے لیکن سنہ 2010 میں شادی کے بعد سے اب تک ایک بہترین اور کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

کرشنا ابھیشیک اور کشمیرہ شاہ

کیا آپ یقین کریں گے کہ کشمیرہ کی عمر کرشنا سے 12 سال زیادہ ہے لیکن پھر بھی عمر کے عنصر کو انہوں نے اپنی پیار و محبت کی دنیا میں نہیں آنے دیا۔

Thanks to bollywoodshaadis

Read Comments