شائع 26 اگست 2017 05:14pm

فلم دنگل نے ہانگ کانگ میں بھی میدان مار لیا

بھارتی  سنیما کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  یہ ثابت کرچکے ہیں کہ لوگ ان سے کیوں محبت کرتے ہیں اور ناقد ان کے قصیدے کیوں پڑھتے ہیں۔

ان کی  ریلیز ہونے والی گزشتہ فلم دنگل  نہ صرف کچھ  ریکارڈز  توڑے ہیں بلکہ اپنی کہانی کے ذریعےناظرین کے اذہان پر  بھی اثر چھوڑا ہے۔

چین میں نئے ریکارڈ بنانے کے بعد دنگل کی کامیابی کا سفر  ہانگ کانگ میں بھی جاری ہے۔

معروف فلم ناقد  اورتجارتی  تجزیہ کار تارن ادرش نے ٹوئٹر پر فلم کی ہانگ کانگ میں کی جانے والی کمائی کے اعدادو شمار بتائے ۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments