دنیا کی معمر ترین خاتون نے بتادیا وہ بلا ناغہ روز کیا کھاتی تھیں
دنیا کی دوسری سب سے معمر ترین خاتون 117 سالہ ایما مورانو نے بتایا تھا کہ انہوں نے کیسے لمبی زندگی حاصل کی جائے۔ وہ رواں برس 15 اپریل کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ایما دنیا میں موجود انیسویں صدی کی آخری خاتون تھیں۔ ایما مورانو اٹلی کے شہر وربانیہ میں 29 نومبر 1899 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ بلا ناغہ دو کچے انڈے کھاتی تھیں انہیں کوکیز بھی بے حد پسند تھیں۔ تاہم صرف انڈے ہی ان کی لمبی زندگی حاصل کرنے کا باعث نہیں تھے بلکہ اس میں اور بھی کئی راز پوشیدہ ہیں۔ مورانو کا کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے روز دو کچے انڈے نوش فرمارہی تھیں جس کا مشورہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے اینیمیا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دیا تھا۔ https://youtu.be/HlB0pIgt0Og معمر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کی ذہنی پریشانیوں سے بھی آزاد تھیں اسی لئے اتنی لمبی عمر حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری طلاق لیٹ تھرٹیز میں ہوگئی تھی جس کے بعد سے میں نے شادی نہیں کی۔ ان کے ڈاکٹر کارلو باوا کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات صرف ان کی لمبی ترین زندگی ہی نہیں تھی بلکہ ان کی لچک بھی حیران کن تھی۔ اس کے علاوہ وہ ہر بار صحت بھی حاصل کرلیتی تھیں اور جب وہ ٹھیک ہوتی تھیں تو بہت ہی زیادہ ٹھیک ہوتی تھیں۔ ایما مورانو رواں برس اپریل میں 117 برس کی عمر میں چل بسیں اور معمر ترین خواتین کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ جینی لوئس معمر ترین خواتین کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 122 سال اور 164 دن کی عمر پائی۔ Thanks to huffingtonpost