شائع 28 اگست 2017 06:40pm

ٹائیگر زندہ ہے کے سیٹ پر ہوگی گولیوں کی بوچھاڑ

فلمساز علی عباس ظفر کہتے ہیں کہ ٹائیگر زندہ ہے کا آخری سیکوئنس ایکشن سے بھرپور ہوگا، جس میں 10ہزار گولیاں چلائی جائیں گی۔

ٹائیگر زندہ ہے کہ بنانے والوں نے فلم کو رواں برس کرسمس پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹائیگر زندہ ہے کی ٹیم نے فلم کی شوٹنگ آسٹریا اور ابو ظہبی میں کی ہے۔

ظفر نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مختلف قسم کی بندوقیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

یش راج فلمز کا یہ پروجیکٹ 2012کی بلاک بسٹر فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments