باچا خان یونیورسٹی حملہ ،کے پی کے حکومت کو تین الرٹس

شائع 22 جنوری 2016 02:03pm

چارسدہ :چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کو تین الرٹ جاری کیے۔ الرٹس میں کہا گیا کہ دہشتگرد چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹ ، تعلیمی اداروں اور انکی بسوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق چارسدہ میں باچا کان یونیورسٹی حملے سے کئی روزقبل دہشتگردوں کے حملوں سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو تین الرٹس جاری کیے تھے۔

چوبیس دسمبراوریکم جنوری کوجاری کیے جانے والے الرٹس میں دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات بھی دی گئیں تھیں۔ جن میں کہا گیا تھاکہ دہشتگرد افغانستان کے طورخم بارڈرسے ایک ایک کرکے پاکستان میں داخل ہوں گے، یہ دہشتگرد چارسدہ ،جمرد اوردیگرعلاقوں میں کارروائی کرسکتے ہیں۔

حملہ آورپولیس کی وردی میں عدالت میں داخل ہوسکتے ہیں اور چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودکش حملہ کرسکتے ہیں۔ حملہ آورتعلیمی اداروں اوران کی بسوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ جمرود اورغنڈی کے علاقوں میں دہشتگردوں کو دھماکہ خیزمواد حوالے کیا جائے گا۔

Read Comments