Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، بیکڑ کے قریب باردودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا، وزیرداخلہ بخیریت منزل پر پہنچ گئے۔دہشتگرد اپنے مزموم مقاصد میں ناکام ہوگئے۔وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ سرفراز بگٹی کی گاڑی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ سے گزررہی تھی کہ کچے کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،زوردار دھماکے سے بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ۔سرفراز بگٹی کے محافظوں کی گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے وزیرداخلہ اور انکے محافظ دھماکے میں محفوظ رہے،آج نیوز سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ بحفاظت منزل پر پہنچ چکے ہیں۔
کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، بیکڑ کے قریب باردودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا، وزیرداخلہ بخیریت منزل پر پہنچ گئے۔
دہشتگرد اپنے مزموم مقاصد میں ناکام ہوگئے۔وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
سرفراز بگٹی کی گاڑی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ سے گزررہی تھی کہ کچے کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،زوردار دھماکے سے بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ۔سرفراز بگٹی کے محافظوں کی گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے وزیرداخلہ اور انکے محافظ دھماکے میں محفوظ رہے،آج نیوز سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ بحفاظت منزل پر پہنچ چکے ہیں۔