شائع 29 اگست 2017 04:28pm

فلم نیوٹن کا ٹریلر ووٹ نہ ڈالنے والوں کیلئے ایک تنبیہ

جب آپ فلم کا نام نیوٹن سنتے ہیں، تو آپ کو خیال آتا ہوگا کہ فلم سر آئزک نیوٹن کے قوانین کے بارے میں ہوگی۔

لیکن جب آپ راج کمار راؤ فلم کی فلم کا ٹریلر دیکھیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گےکہ کیسے ایک آدمی اپنی زندگی ایک سادہ سے اصول پر گزرتا ہے کہ 'اگر تم نہیں بدلو گے تو کچھ نہیں بدلےگا'۔

نیوٹن کا کردار ، جو راج کمار راؤ اداکررہے ہیں، ایک بااصول آدمی ہے جو حالات کے مطابق نہیں مُڑتا اور صرف حق کا پیچھا کرتا ہے۔ صرف اپنے مطابق نہیں لیکن اپنے ملک کے قانون کے مطابق بھی۔

ہمیں نیوٹن کے کردار کے متعلق ٹریلر کے پہلے ہی فریم سے معلوم ہوجاتا ہے۔فلم میں وہ ایک بااصول آدمی ہے جس کی زندگی تب تبدیل ہوجاتی ہے جب اس کی الیکش ڈیوٹی نیگزالائٹ ایریا میں لگتی ہے۔یہی وہ چیز ہے جس سے فلم کا خیال معقول دِکھائی  دینے لگتا ہے۔

راج کمار راؤاور اس فلم کے بنانے والوں نے ہر اس شخص کو جو ووٹ ڈالنے کو اہمیت نہیں دیتا،خبردار کیا ہے۔

Indian Express بشکریہ

Read Comments