سندھ اسمبلی :سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف مذمتی قرارداد

شائع 22 جنوری 2016 04:28pm

کراچی :سندھ اسمبلی نے سانحہ باچاخان یونیورسٹی کے شہداءسے اظہاریکجہتی اوردہشت گردی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی، ارکان اسمبلی نے سانحہ چارسدہ پروفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ،مسلم لیگ نون،تحریک انصاف اورفنکشنل لیگ کے ارکان نے باچا خان یونیورسٹی حملے کیخلاف مشترکہ قرارداد ایوان میں پیش کی جومتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی، قرارداد پربحث میں حصہ لیتے ہوئے ارکان اسمبلی نے قومی ایکشن پلان پریکساں عملدرآمد نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے چوہدری نثارکی سندھ پرتنقید کا پرانا حساب کتاب چکادیا،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان پریکساں عمل کرنے اورپوری طرح عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں،ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم قائد کی تقاریرنشرکرنے کی پابندی سے متعلق قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

Read Comments