شائع 30 اگست 2017 07:11pm

اپسناسنگھ نے کپل شرما کا ساتھ پھر چھوڑ دیا

معروف کامیڈین اپسنا سنگھ کپل شرما کا شو پھر سے چھوڑ کر کُرشنا ابھیشیک  کا پروگرام دی ڈراما کمپنی کا حصہ بن گئیں ہیں۔

لگتا ایسے ہے کہ اپسنا کپل کے شو میں اپنے کردار سے خوش نہیں ہیں، جو ان کے دوبارہ شو چھوڑنے کا سبب بنا ہے۔

آپ انہیں اس ہفتے  کرشنا کے شو میں مہمان پرفارمر کے طور پر دیکھ سکیں گے۔

اپسنا کے اس پروگرام میں ایکٹس کے مطابق مختلف کردار ہوں گے۔

اس ہفتے ہم انہیں دی پوسٹر بوائز کی کاسٹ ، سنی دیول اور شریاس تلپڑے،کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے دیکھیں۔

Bollywood lifeبشکریہ

Read Comments