Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سانگھڑ:سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ آج ہوگی۔چارسو تیس نشستوں پرایک ہزار چھ سو پچاس امیدوار قسمت آزمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں آج بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ،اس سے قبل دو مرتبہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔ خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فائرنگ سے اکتیس افراد مارے گئے جبکہ بارہ نومبر کو سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے رہنما جمال الدین کے بیٹے سعود آرائیں کے قتل نے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کردیا اور انیس نومبر کے انتخابات ملتوی ہوگئے۔الیکشن کمیشن نے سترہ دسمبر کو دوسری بار اعلان کیا تو پندرہ دسمبر کو پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے تصادم میں پی پی کے چار افراد کی ہلاکت کے باعث الیکشن ملتوی ہوگئے۔آج ہونے والے انتخابات میں سانگھڑ کی عوام ایک ڈسٹرکٹ کونسل، چار میونسپل کمیٹیز، گیارہ ٹاون کمیٹیز اور تہتر یونین کونسلز کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
سانگھڑ:سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ آج ہوگی۔چارسو تیس نشستوں پرایک ہزار چھ سو پچاس امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں آج بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ،اس سے قبل دو مرتبہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔
خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فائرنگ سے اکتیس افراد مارے گئے جبکہ بارہ نومبر کو سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے رہنما جمال الدین کے بیٹے سعود آرائیں کے قتل نے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کردیا اور انیس نومبر کے انتخابات ملتوی ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے سترہ دسمبر کو دوسری بار اعلان کیا تو پندرہ دسمبر کو پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے تصادم میں پی پی کے چار افراد کی ہلاکت کے باعث الیکشن ملتوی ہوگئے۔
آج ہونے والے انتخابات میں سانگھڑ کی عوام ایک ڈسٹرکٹ کونسل، چار میونسپل کمیٹیز، گیارہ ٹاون کمیٹیز اور تہتر یونین کونسلز کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔