Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھرپرحساس اداروں کا چھاپہ،دو محافظوں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رات گئے حساس اداروں نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ غلام مرتضی خان جتوئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دو محافظوں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے دو محافظوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چھاپے کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔
کراچی :کراچی میں وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھرپرحساس اداروں کا چھاپہ،دو محافظوں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رات گئے حساس اداروں نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ غلام مرتضی خان جتوئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دو محافظوں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے دو محافظوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چھاپے کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔