شائع 03 ستمبر 2017 12:50pm

کیا آپ بھی اپنا ٹوتھ برش باتھ روم میں ٹانگتے ہیں؟

اگرآپ باتھ روم شیئر کرتے ہیں تویہ آپ کے فضلہ کے بیکٹیریا کا آپ کے ٹوتھ برش پرآنے کا بہترین موقع ہے۔

اور ممکن ہے وہ آپ کے فضلہ کے بیکٹیریا نہ ہوں۔

لیکن ایک ٹیکنالوجی کمپنی بے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نیا گیجٹ آپ کے ٹوتھ برش کر بالکل صاف کرے گا اور اس میں موجود نناوے فیصد بیکٹیریا کو مار کر جراثیم سے ڈرنے والوں کے خوب کام آئے گا۔

پیوریٹا نامی یہ ڈیوائس ٹوتھ برش ہولڈر کی طرح کی ہے، جو ٹوتھ برش کو میڈیکل گریڈ الٹرا وائلٹ روشنی سے صاف کرتی ہے۔

پلاسٹک سے بنی ہوئی ہے ڈیوائس چار ٹوتھ برش،ایک ریزر، ایک ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب اور فلاس کے تین پیک رکھ سکتی ہے اور آپ کے باتھ روم کی دیوار پر لگ سکتی ہے۔

کمپنی کی پیش گوئی کے مطابق یہ نومبر تک دستیاب ہوگی۔

سال 2015کی ایک تحقیق کے مطابق باہمی طور پر شیئر کیے جانے والے باتھ روم میں موجود 60فیصد ٹوتھ برشزپر بیکٹیریا موجود تھے۔ یہ بیکٹیریا ٹوتھ برش کے مالک نہیں بلکہ کسی اور کے تھے۔

اور یہ چیزآپ میں انفیکشن ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔اگرآپ کا ٹوتھ برش آپ کے بیکٹیریا سے آلودہ ہو تو یہ اتنا خطرناک نہیں جتنا دوسروں کے بیکٹیریا سے آلودہ ہونے پر ہوتا ہے۔

امیرکن سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی کی تحقیق کے مطابق ٹوتھ برش کوور کا استعمال بھی برش کو بیکٹیریا سے نہیں بچا سکتا۔ بلکہ یہ کوور تو بیکٹریا کی نشونما کرتا ہے۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments