ملالہ پر بنی بائیوپک 'گل مکئی' کا پہلا پوسٹر جاری
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بائیو پک 'گل مکئی' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ جس میں فلم 'وزیر' کی اداکارہ ریم شیخ (جو اس بائیوپک میں ملالہ یوسفزئی کا کردار نبھا رہی ہیں) کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پروڈیوسر آنند کمار نے ملالہ کی زندگی پر مبنی اس بائیو پک میں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ ملالہ کو اپنی زندگی میں کن تجربات اور مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اس بائیوپک میں ریم شیخ کے ساتھ ساتھ دیویا دتا اور اعجاز خان بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ اس بائیوپک کی شوٹنگ کو دوبارہ رواں ماہ شروع کیا جائے گا جبکہ اس کا ایک حصہ 2016 میں بھوج اور ممبئی میں مکمل ہوچکا ہے۔ اس بائیوپک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر آنند کمار کا کہنا ہے کہ "اس بائیوپک کا 50 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور میں اسے بہت جلد سلور اسکرین پر دیکھنے کا خواہاں ہوں، ہم نے پہلے ہی اس کی جنگ اور اور دیگر سینز کو فلما لیا ہے اور اب ہم اس بائیوپک کی شوٹنگ کو اپنی ملالہ کے ساتھ کشمیر میں جاری کریں گے"۔ یاد رہے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر دہشتگردوں کی جانب سے جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔ Thanks to pakistantoday