شائع 05 ستمبر 2017 07:43am

فلم پارٹنر میں لارا دتا کا بیٹا روہن اب کیسا نظر آتا ہے؟

بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی پارٹنر نے اچھا خاصا بزنس کیا اور طویل عرصے تک باکس آفس پر چھائی رہی۔ اس فلم میں بولی وڈ کے بھائی سلمان خان اور فلمی دنیا میں واپسی کرنے والے گووندا نے اپنی اداکارای کے جوہر دکھائے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک بچہ جس کا نام روہن تھا اس نے بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

بولی وڈ کے اس چائلڈ آرٹسٹ کا نام حاجی علی ہے اس نے کئی موویز میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ تاہم اب وہ بڑا ہوگیا ہے اور اب اسے پہچاننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

آپ بھی دیکھیں کہ 10 سال بعد اب یہ بچہ کیسا نظر آتا ہے۔ امید ہے آپ اسے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

Read Comments