Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چار سدہ:باچا خان یونیورسٹی میں خیبرپختون خواہ کے سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور کورکمانڈر پشاور سے یونیورسٹیوں کے اندر پولیس چوکیاں بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوہ کی سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا،باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔اس موقع پر صوبے کی یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وائس چانسلر کا اجلاس بھی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے انسپکٹر جنرل پولیس اور کورکمانڈر پشاور سے یونیورسٹیوں کے اندر پولیس چوکیاں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کی سیکیورٹی کیلئے جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے۔
چار سدہ:باچا خان یونیورسٹی میں خیبرپختون خواہ کے سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور کورکمانڈر پشاور سے یونیورسٹیوں کے اندر پولیس چوکیاں بنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوہ کی سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا،باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔اس موقع پر صوبے کی یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وائس چانسلر کا اجلاس بھی منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سترہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے انسپکٹر جنرل پولیس اور کورکمانڈر پشاور سے یونیورسٹیوں کے اندر پولیس چوکیاں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کی سیکیورٹی کیلئے جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے۔