شائع 05 ستمبر 2017 04:19pm

شاہ رخ بھی ہوئے گیمز آف تھورنز سےمتاثر

یہ بات اب چھپی ہوئی نہیں کہ شاہرخ خان انند رائے کی نئی فلم میں بونے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کے اس کردار کا موازنہ  کمل حسن کی فلم اپو راجا سے کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان کا یہ کردار 'گیم آف تھرون ز' کے ایک کردار ٹیرین لینسٹرسے متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان ٹیرین لینسٹر کی طرح ایک خوش مزاج بونے کا کردار ادا کریں  گے  جو  خاندانوں کو آپس میں ملاتا ہے۔

گیم آف تھرونز ایک بے حد مشہور ٹیلی ویژن شو ہے جو کہ جارج ار ار مارٹن کی لکھی ہوئی کتاب پر مبنی ہے۔

ٹیرین لینسٹر،شو میں ایک شاہی خآندان سے تعلق رکھتا ہے اور ملکہ کا بھائی ہے، جسے اس کے بونا ہونے کی وجہ سے حقیر جانا جاتا ہے ، جس سے ان کا باپ بھی نفرت کرتا ہے۔

جیسے جیسے چو آگے بڑھتا ہے ٹیرین شو کا اہم کردار بنتا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلکل ٹیرین لینسٹر کی طرح ،شاہ رخ خان بھی  چھوٹا قد ہونے کے  باوجود بڑے بڑے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments