اوم پوری کی زندگی پر مبنی فلم پر کام جاری
اوم پوری کی سابقہ اہلیہ نندیتا پوری کا کہنا ہے کہ وفات پانے والے اوم پوری پر مبنی فلم پر کام جاری ہے۔
نندیتا ،جنہوں نے اوم پوری کی سوانح حیات 'اَن لائیکلی ہیرو: دی سٹوری آف اوم پوری' لکھی ، اب ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ایسے اداکار کی تلاش ہے جو اوم پوری کا کردار ادا کرسکے ۔
انہوں نے کہا کہ فلم ابھی تک ا سکرین پلے کے مرحلے میں ہے کیونکہ اس فلم کیلئے اسکرین پلے کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔
اوم پوری پر مبنی کتاب 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔
نندیتا کا کہنا تھا کہ'بطورصحافی میں نے اوم پوری کا انٹرویو بھی لیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی زندگی کی کہانی کیوں نہیں لیتی۔وہ چھ سال کی عمر میں چائے کی دوکان پر کام کرتے تھے تاکہ وہ گھر والوں کا پیٹ بھر سکیں۔
اوم پوری اپنی منفرد اداکاری اور گہرے انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور فلم 'اکروش' اور 'اردھ ستیا' نے بکس آفس میں بے حد نام کمایا۔ اس کے علاوہ 'مرچ مسالہ' 'ہیرا پھیری' 'چاچی 420' اور دیگر فلموں میں بھی ان کی اداکاری بےمثال رہی۔
صرف بولی وڈ ہی نہیں بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ فلموں میں بھی زبردست کام کیا ہے جس میں 'سٹی آف جوئے'،'ولف'، اور 'دی گھوسٹ اینڈ دی ڈارکنیس' شامل ہیں۔
بشکریہ زی نیوز