شائع 06 ستمبر 2017 10:42am

کپل شرما ریسٹ پر، کیکو شردا نے نیا محاذ کھڑا کردیا

مشہورمزاحیہ  بھارتی اسٹیج  شو' دی کپل شرما شو' کے چند دن کے بریک نے ان کے ایک اور اہم ساتھ کو کھو دیا، جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں اس شو میں موجود اہم کردار 'پلک' کی جنہوں نے حال ہی  میں کپل کے شو کو چھوڑنے کا فیصلے کرتے ہوئی بھارتی  مشہور کامیڈین  جانی لیور کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپل شرما نے کچھ عرصہ قبل طبعیت میں ناسازی کے باعث  کچھ وقت بریک لینے کے اعلان کیا تھا جس کے بعد کیکو شردا  نے شو سے علحیدگی اختیار کرتے ہوئے ایک نئے مزاحیہ ڈرامے کا  حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

کیکو نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بھارتی ٹی چینل '  سب ٹی وی' کے مزاحیہ ڈرامے میں جانی لیور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

 کیکو شردا کا کہنا تھا کہ وہ  ستمبر سے اپنےنئے شو کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے، ان کا ارادہ تھا کہ وہ یہ  دونوں شو ایک ساتھ ہی کریں گے لیکن کپل کا شو بند ہو جانے کی صورت میں اب انہوں نے شو سے مکمل طور پر علحیدگی اختیار کرتے ہوئے   صرف  سب ٹی وی  کے نئے مزاحیہ ڈرامے کا  حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیکو شردا،کپل شو کے  واحد ٹیم ممبر تھے جنہوں نے کپل شرماکا ساتھ اس وقت دیا  جب کپل کا شو تنازعات کا شکار تھا  ، اور جن دنوں کپل اور سنیل کی لڑائی عروج پر تھی۔

ان تنازعات کے بعد شو کے اہم کرداروں  ( علی اصغر ، سنیل گروو اور  چندن ) نے شو کو خیر آباد کر دیا تھا۔

Thanks to HindustanTime

Read Comments