شائع 06 ستمبر 2017 12:34pm

چُھپ کر شادی کرنے والے بولی وڈ ستارے

ہر سلیبریٹی نہیں چاہتا کہ اس کی شادی دھوم دھام سے ہو۔ ہم آپ کو بتاتے ایسے بولی وڈ ستاروں سے متعلق جنہوں نے شادی اتہائی خاموشی سے کی۔

کنال کپور اور نینا بچن

رنگ دے بسنتی کے اسٹار کنال کپور نے امیتابھ بچن کی بھتیجی سے فروری 2015میں سیشلز میں شادی کی۔ دونوں نے شادی اپنے خاندانوں کی موجودگی میں کی۔

رانی مکھرجی اور ادتیا چوپڑا

رانی مکھرجی اور ادتیا چوپڑا نے اٹلی میں اپریل 2014میں شادی کی۔ اگرچہ انہوں اپنے رشتے کو چُھپا کر رکھنے کی کوشش کی ، لیکن ان کی شادی چُھپ نہ سکی۔

جان ابراہم اور پریا رنچل

دیسی بوائے جان ابراہم نے پریا رنچل سے امریکا میں شادی کی اور اس کی اطلاع کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

سنجے دت اور منیاتا

سنجے دت کی تیسری شادی خفیہ شادی تھی۔ دوبرس تک ایک دوسرے کو قریب سے جاننے کے بعد سنجے اور منیاتا نے گوامیں شادی کی۔

منیشا لامبا اور ریان تھم

فلم کڈنیپ کی خوبرو اداکارہ منیشا لامبا نے اپنے طویل مدت تک منگیتر رہنے والے ریان تھم سے خاموشی سے شادی کی۔

Mtvindia بشکریہ

Read Comments