شائع 06 ستمبر 2017 03:19pm

فلم دنگل دکھانے پر نجی چینل کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ایک نجی ٹی وی چینل کو ضابطہ اخلاق برائے 2015کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شوکاز نوٹس میں پیمرا نے نجی چینل سے 3ستمبر 2017کو انڈین فلم دنگل دِکھانےپر سات دن میں  وضاحت طلب کی ہے۔

سنٹرل بورڈ برائے سنسرز پاکستان نےفلم دنگل میں ایسے مناظر/مواد جن کا پاکستان میں دِکھایا جانا مناسب نہیں تھا، کی نشاندہی کے بعد سنیما گھروں میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔

نجی چینل نے اس پابندی کے باوجود فلم نشر کر کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

پیمرا نے نجی چینل کو 12ستمبر 2017 کو پیمرا کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف دینے کا حکم دیا ہے۔عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments