انسان کی شخصیت کیسی ہے اس بات کو جاننے کے مختلف طریقے ہیں۔ انہی میں سے ایک طریقہ آپ کی تاریخ پیدائش کے حساب سے آپ کی شخصیت کا اندازہ لگانا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ آپ کی تاریخ پیدائش آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
وہ لوگ جو 1، 11، 21 اور 31 تاریخ کو پیدا ہوئے
جو خواتین و حضرات ان میں سے کسی ایک تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں ان میں خاصی مضبوط قائدانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہی۔ ایسے لوگ بہت جلد دوسروں کو دوست بنالیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بناء سوچے سمجھے وہ لوگوں کی مدد کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
وہ لوگ جو 2، 6، 15 اور 30 تاریخ کو پیدا ہوئے
ان میں سے کسی تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد میں تخلیقی صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ فن اور ثقافت کی دنیا میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اس کے علاوہ کسی بھی چیز کی ہر زاویے سے جانچ پڑتال کے بعد ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔
جو لوگ3، 8، 17، 23 اور 27 تاریخ کو پیدا ہوئے
جو افراد ان میں سے کسی تاریخ کو پیدا ہوئے وہ بہت زیادہ منطقی اور مسائل کے حل میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ صحیح اور غلط کے فرق کو بخوبی پہچانتے ہیں اس کے علاوہ اپنی تمام مشکلات کو مختلف طریقوں سے حل کر ہی لیتے ہیں۔
جو لوگ 4، 7، 16 اور 29 کو پیدا ہوئے
ایسے لوگ اپنے تمام دوستوں میں سب سے زیادہ بہادر ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کی نئی چیز کو آزمانے میں جھجک کا شکار نہیں ہوتے اور قوانین توڑنے کو صحیح سمجھتے ہیں یعنی ان کی سوچ یہی ہوتی ہے کہ رول بنائے ہی جاتے ہیں توڑنے کے لئے۔
جو لوگ 5، 12، 18 اور 25 تاریخ کو پیدا ہوئے
ان تاریخوں کو پیدا ہونے والے افراد اپنی فیملی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اس کے علاوہ اپنے پیاروں کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اور اس بات کی بھی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کی زندگی میں آخر چل کیا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے لوگ اپنے دوستوں کو دوسری فیملی کی طرح مانتے ہیں۔
وہ لوگ جو 10، 13، 19 اور 22 تاریخ کو پیدا پوئے
ان میں سے کسی تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ یہ فن بھی بخوبی جانتے ہیں کہ کیا پہنا جائے اور کیا چیز ان پر سوٹ کرے گی۔ اس کے علاوہ انہیں گندگی اور اس سے ملحقہ دوسری چیزوں سے سخت نفرت ہوتی ہے۔
ہ لوگ جو 9، 14، 20، 24 اور 28 تاریخ کو پیدا ہوئے
ایسے لوگوں کے پاس بہت سے آئیڈیاز ہوتے ہیں وہ بہت تخلیقی، سوشل اور خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ بہت زیادہ ایماندار ہوتے ہیں اور دوستی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو دوسروں کو خوش دیکھنا بھی بے حد پسند ہے۔