شائع 07 ستمبر 2017 10:58am

کپڑے دھوتے وقت کی جانے والی ان 6 بڑی غلطیوں سے اجتناب کریں

کپڑے دھونا بظاہر تو ایک آسان سا کام لگتا ہے جیسے صرف واشنگ مشین میں کپڑے ڈالو، پھر پاؤڈر ڈالو اور پھر مشین کا بٹن آن کردو۔ لیکن اتنا آسان بھی نہیں ہے جناب! کپڑے دھوتے وقت کچھ ایسی غلطیاں بھی کردی جاتی ہیں جن کی وجہ سے باآسانی آپ کے کپڑے خراب ہوسکتے ہیں یا تو پھر آپ کی مشین کا ہی نقصان ہوسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ آپ کن غلطیوں پر قابو پاکر اپنے کپڑے اور واشنگ مشین دونوں ہی کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

واشنگ مشین کو ہلنے ڈُلنے سے بچائیں

جب بھی آپ نئی واشنگ مشین خرید کر لائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے جس جگہ رکھیں وہ بالکل سیدھی ہو یعنی واشنگ مشین ہلے جلے نہیں۔ جو مشین فلور پر ہلتی جلتی ہے اس کے ڈیمِج ہونے کا خدشہ ہوتا ہے نتیجتاً یا تو آپ کا خرچہ ہوجاتا ہے یا تو پھر مشین کو ہی تبدیل کرنا پڑتا ہے اسی لئے ہمیشہ مشین کو لیول سطح پر رکھنا چاہیئے۔

زِپ لگادیں

جب بھی آپ کپڑوں کو دھلنے کے لئے واشنگ مشین میں ڈالیں تو زِپ لازمی لگادیں ایسا کرنے سے مشین کے اطراف میں زِپ کے نشانات نہیں پڑیں گے اور دیکھنے میں بری نہیں لگے گی۔

پاؤڈر یا صابن زیادہ ڈالیں

اگر آپ کپڑوں کو آئیڈیل طریقے سے دھونا چاہتے ہیں تو ڈٹرجنٹ، صابن یا پاؤڈر کا استعمال صرف اتنا کریں جتنی ان کو ضرورت ہو کیونکہ اگر آپ پاؤڈر یا ڈٹرجنٹ زیادہ مقدار میں ڈال دیں گے تو کپڑے دھلنے کے بعد ان پر اس کے نشانات پاقی رہ جائیں گے اور کپڑوں کو نقصان بھی پہنچے گا۔

گندے کپڑے مشین میں نہ ڈالیں

اگر آپ بھی گندے کپڑوں کو مشین میں ہی اسٹور کرتے ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ ایک سے دو دن میں ہی ان کپڑوں سے ناخوشگوار مہک آنا شروع ہوجاتی ہے۔

فلٹر کو صاف کریں

کیا آپ جانتے ہیں ایک ڈرائیر کی طرح واشنگ مشین میں فلٹر بھی نصب ہوتا ہے اور اس کو وقتاً فوقتاً صاف کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔

ہمیشہ کپڑوں کے لیبلز کو چیک کریں

جدید واشنگ مشینوں میں ہر طرح کے کپڑے دھونے کیلئے واشنگ سائیکل ہوتی ہے اور اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو کپڑوں کو مشین میں ڈالنے سے قبل لیبل کو چیک کرلیں کیونکہ چھوٹی چھوٹی گائڈ لائنز سے آپ کی مشین کی زندگی اچھی خاصی بڑھ سکتی ہے۔

Thanks to property24

Read Comments