کراچی : بہترین فیوژن میوزک کی تخلیق کے ساتھ کوک اسٹوڈیوکا دسواں سیزن جاری ہے، رواں ہفتے راک اور کلاسیکل موسیقی کے امتزاج سننے کو ملے گا۔
گزشتہ نو سال سے اپنی منفرد موسیقی کی وجہ سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنےوالے کوک اسٹوڈیوسیزن ٹین نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
رواں ہفتے گلوکارہ فائزہ مجاہد، گٹارسٹ فراز انور، نامور گلوکار اور میوزک کمپوزر جعفر زیدی کلاسیکل راک سانگ ''اجالوں میں'' میں اپنی آواز کا جادوجگارہے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے اب تک کے تمام گانوں کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔