راولپنڈی میں سوائن فلو سے مزید ایک شخص چل بسا

شائع 23 جنوری 2016 07:31am

لاہور:پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی میں مزید ایک شخص دم توڑگیا ،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد انیس تک پہنچ گئی

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا،فیصل آباد کا رہائشی اڑتیس سالہ ناصر چند روز قبل ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں لایا گیا جو دوران علاج دم توڑگیا،صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد انیس تک پہنچ چکی ہے۔

جبکہ سرکاری ونجی اسپتالوں میں سوائن فلو کے کیسز میں بھی روزبروز اضافہ ہورہا ہے لاہورکے نجی اسپتالوں سے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں ماہ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعدادچھپن تک پہنچ چکی ہے جبکہ پچہتر مشتبہ کیسزبھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Read Comments