سانگھڑاوربدین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2016 09:17am

سانگھڑ ،بدین:سانگھڑ کی چار سو تیس اور بدین کی دو تحصیلوں کی ایک ٹاوٴن کمیٹی اور چار یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع سانگھڑ کی تمام جبکہ بدین کی تحصیل تلہار اور گولارچی کی ایک ٹاوٴن کمیٹی اور چار یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں، دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ سانگھڑ ضلع کی اکہتر یونین کونسلز، تین میونسپل کمیٹیز اور دس ٹاوٴن کمیٹیوں کے لیے چھ سو بانوے پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

یہاں سات لاکھ چوبیس ہزار تین سو چالیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ بدین کی تحصیل تلہار کی ایک ٹاوٴن کمیٹی، تین یونین کونسلز جبکہ گولارچی کی ایک یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

یہاں انتالیس ہزار تین سو بتیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ دونوں اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ہے۔

Read Comments