ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر جگہ خوف محسوس کرتا ہوں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن نے ایک تقریب کے دوران بھارت میں آزادی اظہار رائے کو سب سے بڑا مزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اپنی با ت آزادی کے ساتھ کہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،بھارت ایک مشکل ترین ملک ہے جہا ں اپنی بات کہنے پر آپ کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کچھ بھی کہوں یا لکھوں ہر وقت میرے لئے ایک قانونی نوٹس تیار رہتا ہے اور میں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ہر جگہ خوف محسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بولی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ اور عامر خان کی بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف دئے گئے بیان پر بہت ہنگا مہ ہو ا تھا اور انہیں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔